شاہد آفریدی

طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں، شاہد آفریدی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاکہ طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں