لاہور(گلف آن لائن)محکمہ سکولزایجوکیشن نے سکولوں کے اوقات کار کم کر دئیے جبکہ پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سکولوں میں چھٹی گیارہ بجے تک دیدی جائے۔
مراسلے کے مطابق27 مئی سے اوقات کار کم کردئیے جائیں، نئے اوقات کار 31 مئی تک نافذ العمل ہوںگیمراسلہ کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا، چھٹیاں 31 جولائی تک ہوں گی، طلبہ کو نئی کتابیں اور موسم گرما کا ہوم ورک چھٹیوں میں دیا جائے۔