یاسر نواز

مرد اور عورت ایک برابر نہیں ہیں، دونوں کا رتبہ اپنی جگہ اونچا ہے،یاسر نواز

کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیسر یاسر نواز نے کہا ہے کہ مرد اور عورت ایک برابر نہیں ہیں، دونوں کا رتبہ اپنی جگہ اونچا ہے۔یاسر نواز نے ایک انٹرویو میں صدیوں سے چلتی آ رہی بحث مرد اور عورت کا مقام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عورت ذات اپنی جگہ ایک عظیم ہے اور مرد اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے، عورت اگر ایک بار مرد کو سمجھ لے تو اس کی زندگی آسان ہو جاتی ہے۔یاسر نواز نے کہا کہ میرے خیال میں برداشت کی کمی کی وجہ سے آج کل شادیاں ناکام ہو رہی ہیں، آپس کی تکرار اور جلد بازی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، شادی کو تین سے چار سال دینے چاہئیں، پھر سب صحیح ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی جیسے رشتے میں مرد عورت کا ایک دوسرے کے ساتھ برابری اور مقابلے بازی کرنا اور ایسا بولنا کہ تم ایسا کر سکتے ہو تو میں بھی کروں گی یا مرد کا کہنا کہ جو مجھے کرنے کی اجازت ہے وہ کام میری بیوی نہیں کرے گی، ایسے رویئے اور عدم برداشت کے سبب آج کل شادیاں چل نہیں پا رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں