اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپٹ شریفوں کی جھوٹی اولاد موروثی سیاست کی سیاہ نشانیاں ہیں۔
ایک بیان میں فرخ حبیب نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 6 دن کی مہلت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار کے حصول کا واحد مقصد مقصود چپڑاسیوں کو قانون کی گرفت سے بچانا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مارچ کی کامیابی کی بڑی نشانی کیا ہوسکتی ہے کہ مریم نواز کے بڑوں کی ‘کانپیں ٹانگتی’ رہیں۔انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کو خود داری و آزادی مانگنے کی سزا دینے کی کوشش ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ چپڑاسیوں اور بھکاریوں کی حکومت اپنے انجام سے دوچار ہے، 6 دن کی مہلت میں انتخابات کا اعلان کیا تو سیاسی اعتبار سے نشان عبرت بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا حصول ہی منزل ہے، کسی طور اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔