وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

منشیات برآمدگی کیس ‘ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ 25 جون کو فرد جرم کیلئے طلب

لاہور (گلف آن لائن) انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو 25 جون کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیشرفت سامنے آئی ، انسدادمنشیات کی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو فرد جرم کیلئیطلب کرلیا اور 25 جون کو فرد جرم کے لیے کیس مقرر کردیا۔

انسداد منشیات کی عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں رانا ثنااللہ کی پراپرٹی اور بینک اکانٹس کھولنے کی درخواست پر جواب طلب کرلیا ہے۔تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ رانا ثنااللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلاآئندہ دلائل دے، رانا ثناکے شریک ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کوواپس لیا، عدالت نے درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردیا۔عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ وکیل کے مطابق وزیرداخلہ ہونے کے باعث اسلام آباد میں جلدی جانا ہے، رانا ثنااللہ کیخلاف اے این ایف حکام نے 15 کلو منشیات کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں