روس

روس پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں کھاد، غذائی اجناس برآمد کرنے کو تیار

ماسکو(گلف آن لائن)روسی صدر ولادی میرپوتین نے کہا ہے کہ اگرماسکو کے خلاف مغرب کی عایدکردہ سخت پابندیاں ختم کردی جاتی ہیں تو وہ کھادوں اور غذائی اجناس کی نمایاں مقدار برآمد کرنے کوتیارہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔صدرپوتین نے کہاکہ مغربی ریاستوں کی کوتاہ نظری کی حامل مالیاتی اور اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں عالمی غذائی منڈی میں مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔ان کی روشنی میں اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ اگرروس مخالف پابندیاں ختم کردی جائیں تو وہ کھادوں اور زرعی مصنوعات کی نمایاں مقدار برآمد کر سکتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس یوکرینی بندرگاہوں سے اناج سمیت مال برداری کی غیرمحدود سمندری نقل و حمل کو آسان بنانے پر آمادہ ہوگا۔انھوں نے یوکرین کی صورت حال پربات کرتے ہوئے بحیرہ اسود اور ازوف میں محفوظ بحری جہاز رانی کو یقینی بنانے اور ان کے پانیوں میں بارودی سرنگوں کے خطرے کو ختم کرنے کے امور پر زوردیا ہے۔صدرپوتین نے کہا کہ روس ترک شراکت داروں کے ساتھ مل کرسامان کی بلا روک ٹوک ترسیل اور سمندری راہداری کو آسان بنانے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں