نواز شریف

پی ٹی آئی حکومت سے ورثے میں ملے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا، نواز شریف

لندن (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا، مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، ورثے میں ملے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا، دوست ممالک کو دور کیا گیا، آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں