اسلام آباد ہائی کورٹ

اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت ،ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سپیکراسد قیصر اور سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی گرفتاری سے روک دیا اور فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی حفاظتی اور اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ اسد قیصر صاحب کو کیا ہوا ؟ ۔ وکیل اسد قیصر نے کہاکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے بعد بہت سارے مقدمات درج ہوئے ۔ وکیل نے کہاکہ ہم متعلقہ فورم پر پیش ہونا چاہتے ہیں، انہوںنے کہاکہ ہمارے خلاف جتنے بھی مقدمات ہیں انکی تفصیلات چاہیے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے اسد قیصر کو گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ عدالت نے سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو13 جون تک گرفتاری سے روک دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ملکی مسائل کا فوری حل انتخابات ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہم قانونی جنگ لڑڑہے ہیں ،امپورٹڈ حکومت باہر سے ہدایات لے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں ہر مقدمات درج کیے گئے ،چاہتے ہیں فریش مینڈیٹ لیکر نئی حکومت تشکیل دی جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ تمام ملکی ادارے ہمارے اپنے اور قابل احترام ہیں، عمران خان نے محض اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں