کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ عمران خان اقتدار کی خاطر خطرناک مشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
عمران خان ہمارے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں، ان کی مہم اور ایجنڈا ہمارے اداروں کو بدنام اور بلیک میل کرنا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستانی اسے کبھی بھی ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔