انجری

انجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے،شاداب خان

لاہور (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ نجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے۔ ایک انٹرویومیں شاداب خان نے کہا کہ انجریز سے ردہم میں آنے میں مشکل ہوتی ہے، مجھے جلد انجریز کی وجہ سے فرسٹریشن بھی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اچھی ہوگی اس کی تیاری ہو رہی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں اچھا کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے جس نمبر پر بھی موقع ملے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ دونوں ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے، کوشش ہو گی کہ پچھلے سال سے مزید اچھا کریں، انگلینڈ میں کھیل کر فائدہ ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل سیریز ہوئی تو فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں