بیجنگ (نمائندہ خصوصی) امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے چائنا پالیسی خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت کے درمیان گہرے اختلافات موجود ہیں، لیکن یہ اختلافات صرف دو حکومتوں اور نظاموں کے درمیان موجود ہیں، عوام کے درمیان نہیں۔
امریکی سیاست دان اکثر یہ کہتے رہتے ہیں کہ وہ چینی عوام کا “احترام” کرنا چاہتے ہیں، لہذا انہیں چینی عوام کے منتخب کردہ ترقی کے راستے اور سیاسی نظام کا احترام کرنا چاہیے، اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا احترام کرنا چاہیے، جو چینی عوام کے بنیادی مفادات کی نمائندگی کرتی ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک عشرے سے زائد تک جاری رہنے والے سروے سے پتہ چلا ہے کہ چینی عوام کی پارٹی اور حکومت پر اطمینان کی شرح سال بہ سال 90 فیصد سے زائد ہے۔تعلقات عامہ کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی مشاورتی کمپنی ایڈلمین کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں چینی عوام کا حکومت پر اعتماد 91 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو کہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ ہے،چین اس لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا عوام کی پسند ہے۔