اسلام آباد ہائی کورٹ

بادی النظر میں پولیس آفیشلز کی طرف سے جاری کردہ معلومات گمراہ کن ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی طرف سے دائر اخراج مقدمہ درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ بادی النظر میں پولیس آفیشلز کی طرف سے جاری کردہ معلومات گمراہ کن ہیں۔

ہفتہ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری کیاجس میں کہاگیاکہ درخواست گزار اپنے خلاف درج مقدمے کی اخراج کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گزار تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوکر شامل تفتیش ہوئی،والدہ کی گرفتاری پر قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا گیا،ٹینشن میں غیر ارادی طور پر کہیں گئے الفاظ کو غلط رنگ دیا گیا۔

عدالت نے کہاکہ بادی النظر میں پولیس آفیشلز کی طرف سے جاری کردہ معلومات گمراہ کن ہیں۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کا سیکورٹی اداروں یا ان کے سربراہ کی تضحیک کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ عدالت نے کہاکہ عدالت امید کرتی ہے کہ درخواست گزار کے بیان پر شکایت واپس لی جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے تحریری جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی،کیس کی مزید سماعت 9 جون کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں