کامران اکمل

اگر کرکٹر نہ ہوتا تو فیملی بزنس سنبھالتا، ہمارا لوہے کا کام تھا، وہی کام کررہے ہوتے،کامران اکمل

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہاہے کہ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو فیملی بزنس سنبھالتا، ہمارا لوہے کا کام تھا، وہی کام کررہے ہوتے،ایشیاکپ کے اہم میچ میں میری اپیل پر گوتم سخت غصے میں آگیا،ایشانت شرما کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔ا یک پروگرام میں میزبان نے طنز کیا کہ آپ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ کو 2 بھارتی کرکٹرز سے کافی محبت ہے؟، یہ بات کتابوں میں آئی ہے کہ آپ گوتم گمبھیر اور ایشانت شرما کیلئے گنگناتے بھی ہیں اور آپ کو ان سے پیار بھی ہے، تو اس کی کیا وجہ ہے؟جواب میں کرکٹر نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران گوتم کے ساتھ تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھی۔

کامران اکمل نے بتایا کہ میچ کے دوران گوتم کریز پر جمع ہوا تھا، میں نے ایک گیند پر پیچھے کیچ پکڑ لیا، مجھے لگا وہ آؤٹ ہے تاہم امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا۔کرکٹر نے بتایا کہ میری اپیل پر گوتم سخت غصے میں آگیا۔انہوں نے کہا کہ ایشانت شرما کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا، اس نے پہلے مجھے گالی دی تھی جس کے بعد میں نے بھی اسے گالی دی۔کامران اکمل نے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو فیملی بزنس سنبھالتا، ہمارا لوہے کا کام تھا، وہی کام کررہے ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں