کراچی (گلف آن لائن)معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے میمرز اور سوشل میڈیا صارفین کو عامر لیاقت حسین کے انتقال کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہر وہ شخص جس نے دانیہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا، میں ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے معذرت خواہ ہوں.
جنہوں نے عامر لیاقت کی تمام ویڈیوز شیئر کیں اور میمز بنائیں، وہ بھی ان کی موت کے ذمہ دار ہیں۔گلوکار نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بحیثیت قوم کسی کے دکھ پر خوشیاں منانا چھوڑ دیں۔