وزیراعظم

وزیراعظم کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پرمتعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایات

لاہور(گلف آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں ۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے ،نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں ،پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کیلئے تدابیر اختیار کی جائیں۔خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیاجائے اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے ۔نکاسی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، سپرے کے انتظامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں