نیپرا

نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔سی پی پی اے نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 31 مئی 2022 کو ایف سی اے پر سماعت کی تھی،

اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو صرف 1 مہینے کیلئے تھا ،اپریل کا ایف سی جون میں چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں