واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر پیونگ یانگ کی جانب سے کوئی جوہری تجربہ کیا گیا، تو اس کا فوری جواب دیا جائے گا۔ ان دونوں اتحادی ممالک نے شمالی کوریا کو مذاکرات کا راستہ اپنانے کی دعوت بھی دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریاکے وزرائے خارجہ نے کہاکہ شمالی کوریا کسی بھی وقت جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔
آخری مرتبہ شمالی کوریا نے 2017 میں ایک جوہری تجربہ کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کے لیے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ اشتراک عمل پر تیار ہے۔