اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ وکلاء ملزمان نے کہاکہ نیب کا نیا قانون صدر پاکستان کے پاس گیا ہواہے، نیب قانون میں کافی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے ۔ نیب پراسیکوٹر کے مطابق پتہ نہیں نیا قانون کب آے گا ؟ ۔جج نے ریمارکس دیئے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔ دور ان سماعت جج اصغر علی کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقے لگے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔