چین

چین کے ریاستی اداروں نے پچھلی دہائی میں جامع ترقی کی ہے، انتظامی کمیشن

بیجنگ (گلف آن لائن)
“چین کی یہ دہائی” کے موضوع پر پریس کانفرنسوں کے ایک سلسلے میں، ریاستی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینگ جی منگ نے متعارف کرایا کہ گزشتہ دہائی میں چینی خصوصیات کے ساتھ جدید انٹرپرائز سسٹم پختہ اور حتمی شکل اختیار کر چکا ہے، اورریاستی اداروں نے جامع ترقی کی ، اداروں کی تاثیر کو نمایاں طور پر بلند کیا گیا اور ریاستی اداروں کا ڈھانچہ زیادہ معقول ہو گیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ان کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب وینگ جی منگ نے بتایا کہ پہلی کامیابی، ریاستی ملکیتی اداروں پر پارٹی کی مجموعی قیادت کو بنیادی طور پر مضبوط کیا گیا ہے؛ دوسری، سرکاری اداروں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کےسلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ تیسری، سرکاری اداروں کی اصلاحات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اور ان اداروں کی قوت اور کارکردگی کو مؤثر طریقے سے بڑھایا گیا ہے۔ چوتھی کامیابی، ریاستی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی کا نظام زیادہ پختہ اور حتمی شکل اختیار کر چکا ہے، جس نے مؤثر طریقے سے سرکاری اثاثوں کی حفاظت کی اور سرکاری اثاثوں کے نقصان کو روکا ہے۔ پانچویں کامیابی، ریاستی ملکیتی معیشت کے اسٹریٹجک معاون کردار کو مکمل طور پر پورا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں