کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی سپر ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کے مدِ مقابل بھارت سے فلم کی آفر آئی تھی۔فرحان سعید نے ایک انٹرویو میں اپنے جاری اور آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بات کی ہے۔فرحان سعید نے کہا کہ بھارتی سینئر اداکار، ہدایتکار متھن چکروتی کے بیٹے نے انہیں فلم کی آفر کی تھی، ان کا کردار اروشی روٹیلا کے مدِ مقابل تھا مگر انہوں نے اس فلم سے انکار کر دیا تھا۔فرحان سعید نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اروشی روٹیلا سے کال پر بات کرتے ہوئے لیا تھا، آفر ہونے والی فلم، اروشی اور میرا بالی ووڈ میں ڈیبیو تھا مگر ہم دونوں ہی نے انکار کر دیا تھا۔
فرحان سعید کی جانب سے اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی گئی۔اپنا اور عروہ کا کردار راز میں رکھتے ہوئے فرحان نے کہا کہ وہ ابھی کچھ بھی کھل کر شیئر نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ میں صرف اس کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ میں اور عروہ ایک ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں مگر اس پروجیکٹ میں ہم ایک ساتھ نظر آئیں گے یا نہیں، یہ نہیں بتا سکتا۔