شہباز گل

پاکستان کے اندر اور دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے،دنیا کی مہنگائی سے اعدادوشمار کو ہم نے نیچے رکھا ہوا تھا، شہباز گل

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر اور دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے،دنیا کی مہنگائی سے اعدادوشمار کو ہم نے نیچے رکھا ہوا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ پاکستان کے اندر اور دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے،کویڈ گیا ہے تو بتایا بھی ہے کہ یہ انٹرنیشنل مہنگائی ہے۔

سابق معاو ن خصوصی نے کہاکہ جب دنیا میں مہنگائی ہو رہی تھی تو دنیا کے اعدادوشمار سے دیکھیں،دنیا کی مہنگائی سے اعدادوشمار کو ہم نے نیچے رکھا ہوا تھا،اب مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ شہباز گل نے کہاکہ مہنگائی تیس فیصد کو ہٹ کر چکی ہے،پورے پاکستان میں عوام سے درخواست کی ہے کہ مہنگائی کے خلاف نکلیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم گاؤں کے لوگ ہیں،گاؤں میں کھوتا کیچڑ میں پھس جائے تو سب ملکر نکالتے ہیں،اب کھوتا کیچڑ میں پھنس گیا ہے جیسے نکالنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں