اسد عمر

تحریک انصاف کے خلاف کرپشن کے کوئی کیسز نہیں،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کرپشن کے کوئی کیسز نہیں،مدینہ میں واقعہ ہوتا ہے ،توہین مذہب کا کیس سیاسی لوگوں کے خلاف پاکستان میں درج کیا گیا،طاقت کے استعمال سے ملک بند کیا جا سکتا ہے مگر چلایا نہیں جا سکتا،بجلی، پٹرول، گیس مہنگی کر دی غریب کدھر جائیگا۔شہریار آفریدی اورقاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹے مقدمات میں ہم پر عدالت پیش ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے کیسز اور ایف آئی اے کے کیسز ختم کرنے یہ لوگ آئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کرپشن کے کوئی کیسز نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مدینہ میں واقعہ ہوتا ہے اور توہین مذہب کا کیس سیاسی لوگوں کے خلاف پاکستان میں درج کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں امریکہ کی ایما پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت لائی گئی اور کہا گیاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹایا جائے ورنہ سنگین نتائج پاکستان کو بھگتنا پڑے گے ۔ انہوںنے کہاکہ کروڑوں روپے چلے قومی اسمبلی چور لٹیرے حکومت میں بیٹھے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ چھ ہزار ارب سے زائد کا ٹیکس تحریک انصاف نے اکٹھا کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا سب سے زیادہ زرمبادلہ لایا گیا،پاکستان تحریک انصاف 10 بڑے ڈیم بنانے گئی،ہم نے دس لاکھ روپے کا عوام کو ہیلتھ کارڈ دیا،بجلی، پٹرول، گیس مہنگی کر دی غریب کدھر جائیگا۔ اسد عمر نے کہاکہ ہم پھر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،ہم پر جعلی مقدمے بنائے گئے ،طاقت کے استعمال سے ملک بند کیا جا سکتا ہے مگر چلایا نہیں جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے سازش کی، خرم دستگیر کے منہ سے سب نے سن لیا،قوم کو ریلیف کی جب ضرورت ہو تو کہتے ہیں ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 12 سو ارب روپے موجود تھے،حکومت چاہتی تو آٹے پیٹرول سمیت تمام اشیا پر ریلیف دے سکتی تھی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ لائی گئی ہے،حکومتی وزرا ء اور نمائندوں کو عوام میں گن مین ساتھ رکھ کر جانا پڑتا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں