اسلام آباد ہائی کورٹ

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں کو کلب کرنے کی ہدایت کی۔

سابق وفاقی وزیر عمر امین گنڈاپور کے وکیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لے لی ۔ وکیل اسد قیصر نے کہاکہ وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ آنی تھی۔عدالت نے ضمانتوں میں توسیع کرکے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 جون تک کے لئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں