پلوشہ خان

فواد چودھری، شیریں مزاری سیاسی بہروپیئے ہیں، پلوشہ خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری، شیریں مزاری اور فواد چودھری سیاسی بہروپیئے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب دورے دیکھ کہ عمران خان جھنجلاہٹ کے شکار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارتیوں اور یہودیوں کے چندے پر پلنے والے عناصر آج بلاول بھٹو زرداری پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ہی مودی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں، عمران خان بتائیں ذلفی بخاری کو اسرائیل کیوں بھیجا تھا ؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں