طارق فضل چوہدری

اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد کو بڑھایا جائے،الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروائے ، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد کو بڑھایا جائے،الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروائے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد کو بڑھایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ شہر میں ایک سو ایک یونین کونسل بنائی جائے ،الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروائے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یونین کونسل کو بڑھانے کا کہا ہے ،نئی حلقہ بندیاں کروانے کے دو ماہ بعد انتخابات ہوسکیں گے۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد کی آبادی بیس لاکھ ہوچکی ہے ،اسلام آباد میں جو بلدیاتی انتخابات ہوئے وہ پرانی حلقہ بندیوں پر ہوئے ،یہ کسی کی نہیں جیت نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بلدیاتی حکومت کو مضبوط بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں ،معاشی محاذ پر جلد خوشخبری ملے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان سیاسی طور پر ختم ہوچکے ہیں،اتحادیوں کیساتھ مل کر مسائل اور نفرت کو ختم کریں گے،آج بھی اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں