بیجنگ (نمائندہ خصوصی) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور اصلاحات کو جامع وسعت دینے والی مرکزی کمیٹی کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ نے مزکورہ کمیٹی کے 26ویں اجلاس کی صدارت کی ہے .
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس میں متعدد اہم دستاویزات اور فیصلوں کی منظوری دی گئی جن میں بنیادی ڈیٹا سسٹم کی تعمیر پر آراء، “انتظامی ڈویژنوں کے نظام کو مضبوط بنانے اور بہتر بنانے کے بارے میں رائے”، “باصلاحیت سائنسی اور تکنیکی افراد کی تشخیص کے پائیلٹ اصلاحات کا منصوبہ”، وغیرہ شامل ہیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیٹا انفراسٹرکچر سسٹم کی تعمیر کا تعلق قومی ترقی اور سلامتی سے ہے۔اس کے لیے قومی ڈیٹا کی حفاظت، ذاتی معلومات اور کاروباری رازوں کی حفاظت اور موثر استعمال ضروری ہے۔دوسری طرف مالیاتی ریگولیٹری قوانین کو بہتر بنایا جانا چاہیے تاکہ مالیاتی ڈھانچے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور نظامی مالیاتی خطرات کی روک تھام کی جا سکے۔