فاروق ستار

مہاجروں میں یونٹی یکجہتی قائم کرنا ہوگی، اس کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے، فاروق ستار

کراچی(گلف آن لائن)ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجروں میں یونٹی یکجہتی قائم کرنا ہوگی، اس کے سوا اب کوئی راستہ نہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم دھاندلی کی وجہ سے ہاری، ایم کیوایم کا ووٹرمایوس ہوکر گھر پر بیٹھ گیا ہے یا پھر دیگر جماعتوں کو ووٹ کررہا ہے۔

فاروق ستار نے کہاکہ مہاجروں میں یونٹی یکجہتی قائم کرنی ہوگی اس کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے۔ دو سال سے کوشش کررہا ہوں کہ خالد مقبول سے ایک میٹنگ ہوجائے، اس میٹنگ میں بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت ہوجاتی۔انہوں نے کہاکہ لانڈھی میں2018میں60ہزار ووٹ پڑے، اب ووٹ83فیصد اڑ گیا، این اے240میں حیران کن نتائج سامنے آئے اور بہت کم ٹرن آئوٹ رہا۔ بلدیاتی الیکشن میں اندرون سندھ میں تشدد ہوئے، پولنگ اسٹیشنز سے ڈبے اٹھا کر لے گئے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، اب لوگوں کو یقین دلانا ہے آئندہ یہ غلطی نہیں کریں گے، کسی بھی فورم پر بیٹھنے کے لئے تیار ہوں۔مہاجروں کے اتحاد اور اس تنظیم کو بحران سے کیسے نکالنا ہے، خالدمقبول سے کہتا ہوں کہ ایک میٹنگ میرے ساتھ کرلیں، کراچی کی4کروڑ کے قریب آبادی کومطمئن نہیں کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں