تہران (گلف آن لائن)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہاہے کہ سعودی عرب تہران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ، جب ایک روز پہلے ہی عراقی وزیراعظم نے تہران کے دورے میں ان دونوں حریف ممالک کے مابین مذاکرات کی بحالی پر زور دیا تھا۔
سنی ملک سعودی عرب اور شیعہ ملک ایران کے مابین 2016 میں سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔ مشرق وسطی میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے یہ دونوں ملک اپنی اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران ان دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کے پانچ خفیہ دور ہو چکے ہیں۔