لاہور (گلف آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ پنجاب کو ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ مینڈیٹ کو دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ حریفوں کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ مریم نے کہا کہ پنجاب کو بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے، دھاندلی سے مینڈیٹ ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں۔ مریم نواز کے مطابق مخالفین کو حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔