اسلام آباد (گلف آن لائن)حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کیلئے ٹینڈرز جاری کردئیے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10 ایل این جی کارگوز کی درآمد کیلئے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جو جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں۔جولائی کیلئے 2اگست کیلئے 5 اور ستمبر کیلئے 3 کارگوز منگوانے کیلئے بولیاں طلب کی گئی ہیں ،بولیوں کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔
![بجلی بحران](https://dailygulfnews.pk/wp-content/uploads/2022/07/lng-import.jpg)