شان مسعود

دو سال میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سلیکشن کا دبائو نہیں لیتا، شان مسعود

لندن (گلف آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سلیکشن کا دبائونہیں لیتا۔برطانیہ میں کائونٹی کرکٹ میں مصروف شان مسعود نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ کبھی خود کو بطور پلیئر کسی ایک فارمیٹ یا پوزیشن پر محدود نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹاپ آرڈر میں کوالٹی کے بیٹرز ہیں، ملک کیلئے کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کو تیار ہوں۔

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سلیکشن کا دبائو نہیں لیتا، ہر میچ میں خود کو جج کرتا ہوں، اگلے میچ میں بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ریکارڈز کا نہیں سوچتا، میرے لیے تسلسل کے ساتھ کھیلنا اہم ہے، ریکارڈ تو خود ہی بن جاتے ہیں۔شان مسعود نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیل کر وائٹ بال کرکٹ کافی سیکھنے کو ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں