پلاسٹک

پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 42.30فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ادارہ برائے شماریات پاکستان

اسلام آباد(گلف آن لائن)پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 42.30فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 میں جولائی تا مئی 2021-22 کے دوران برآمدات کا حجم 385.643ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2021 میں جولائی تا مئی 2020-21 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی برآمد سے 271.014ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2021 کے پہلے 11مہینوں کے مقابلہ میں مالی سال 2022 کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی قومی برآمدات میں 114.629ملین ڈالر یعنی 42فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2021 کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران برآمدات میں 158.31فیصد کی شرح نمو ہوئی اور برآمدات کی مالیت 18.217ملین ڈالر کے مقابلہ میں 47.056ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، اسی طرح اپریل 2022 کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران بھی پلاسٹک مصنوعات کی قومی برآمدات میں 33.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں