الاقصی کے نیچے کھدائیاں دشمن کے تخریبی عزائم کی عکاس ہیں،حماس

استنبول (گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے نیچے کھدائی سے اس کی حفاظت کو خطرات لاحق ہیں اور یہ کئی دہائیوں سے تخریب کاری کے عزائم کے ساتھ جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی بنیادوں تلے جاری کھدائیاں دشمن کے مکروہ تخریبی عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے پیر کی شام الاقصی ٹی وی پر ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ قوم، اتھارٹی اور ہمارے فلسطینی عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ الاقصی میں کھدائی روکیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ باب الرحمہ صحن کے علاقے کو کنٹرول کرنے کے لیے عبادت گاہ کے قیام کے لیے نئی اور بڑھتی ہوئی کالیں آ رہی ہیں۔ یہ ایک نئی صہیونی چال اور سازش ہے جس کا مقصد قبلہ اول کے اس اہم حصے پرقبضہ کرنا ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو مسجد اقصی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر توجہ دینی چاہیے اور ان اسرائیلی حملوں کو روکنا چاہیے۔مسجد اقصی ایک مقدس مقام ہے اور اگر اسے کچھ ہوا تواس سے پوری دنیا میں زلزلہ آجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں