فیاض الحسن چوہان

رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے‘فیاض الحسن چوہان

لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے،کرپشن کے الزامات لگانے سے پہلے رانا ثنااللہ اپنے اور اپنے قائدین کے گریبان میں جھانک لیں۔

فیاض چوہان نے اپنے بےان میں کہاکہ عمران خان کی دھمکی اور عمران ریاض کی گرفتاری نے امپورٹڈ حکومت کی نیند اڑائی ہوئی ہے۔رانا ثنااللہ کا اپنا اعتراف ہےکہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ترقیاتی کاموں میں37 فیصد کمےشن کھاتے ہیں۔رانا ثنااللہ بڑکیں اور بونگیاں مارنے کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کی طرف توجہ دیں۔ عوام کی توجہ لازوال مہنگائی اور بے تحاشا لوڈشیڈنگ سے ہٹانے کے لیے عمران خان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔رانا ثنااللہ اور امپورٹڈ حکومت عوام کی چیخیں نکلوانے کی ذمہ داری قبول کر کے استعفی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں