لاہور(گلف آن لائن)اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ” لندن نہیں جائوں گی ”سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، میں بیتاب ہوں کہ میرے پرستار میری اداکاری پر کیا تبصرہ کرتے ہیں ۔ اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میںہمایوں سعید، مہوش حیات، گوہر رشید اور سہیل احمد سمیت دیگر شامل ہیں ۔
فلم کی کاسٹ ان دنوں تشہیر میں مصروف ہے ۔کبری خان نے کہا کہ تمام اداکاروںنے اپنے کردار انتہائی خوبصورت طریقے سے نبھائے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک رجحان ساز فلم ثابت ہوگی جس سے ہماری سینما انڈسٹری کو بھی تقویت ملے گی ۔