اسلام آ باد (گلف آن لائن) پی ٹی آئی کی رہنما شیری مزاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے فیصلے اب اوپر سے آتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر شیری مزاری نے فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کے بعد فاشزم اقدامات بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سندھ کے اپوزیشن لیڈر ہے ان کو اغوا کیا ہے، حقیقت میں مارشل لا لگ چکا اب آپ صاف صاف اس کا اعلان کردیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کے فیصلے اب اوپر سے آتے ہیں، کچھ پتا نہیں آج ہم بھی یہاں سے باہر جائیں تو کچھ بھی ہوجائے، یہ حکومت ہے یا کٹھ پتلی۔ شیری مزاری نے مزید کہا کہ قوم کو اب پتا چل گیا کہ نامعلوم افراد کون ہے، حلیم عادل شیخ اور عمران ریاض کو رہا کیا جائے، بتایا جائے ان کو کس نے اغوا کیا، ہمیں جواب چاہیے۔