اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس لوڈشیڈنگ اور انرجی پر ہے ، عوام کو ریلیف ملے گا روزگار بھی اور معیشت بھی ٹھیک ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس لوڈشیڈنگ اور انرجی پر ہے ،معیشت بہتر ہوگی روزگار بھی ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ لگژری ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کی جا رہی ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو بتانا تھا تو ان کے پاس چار سال تھے، اب جب ان کے خلاف ثبوت آئے ہیں تو وہ عوام کو کیا بتائیں گے۔