ڈرامہ سیریل

ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ،پراجیکٹ میں بہت کچھ سیکھا ‘ عاطف اسلم

لاہور(گلف آن لائن)نامور گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور میں نے اس پراجیکٹ میں بہت کچھ سیکھا ہے ، یہ ایک اصلاحی پراجیکٹ تھا جس میںغگ جیسی رسم پر روشنی ڈالی گئی اور یہ دکھایا گیا کہ غگ کس طرح خواتین کے خلاف تشدد کی ایک شکل ہے۔ ایک انٹر ویو میں عاطف اسلم نے کہا کہ ہمارے ہاں کئی علاقوں میں اس طرح کی بہت سی روایات پائی جاتی ہیں جنہیں سامنے لانا چاہیے تاکہ لوگوں میں شعور آئے ۔

انہوںنے کہا کہ اگر ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو ہمیں مثبت سوچنا اوراسی طرز پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی بہت مضبوط پلیٹ فارم ہے اور ڈراموں کی کہانیاں لوگوں پر اثر رکھتی ہیں اور اس سے یقینا معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں