امریکا

امریکا نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق چین اور اماراتی کمپنیوں پر پابندی لگادی

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکا نے مشرقی ایشیا کو ایرانی پیٹرولیم، پیٹروکیمیکل مصنوعات فراہم اور فروخت کرنے میں مدد کے الزام میں ایران ، چین، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ملکوں کی کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں،برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا نے بدھ کے روز ایران، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات ،چین،ویتنام اور سنگاپور کی کمپنیوں پر مشتمل نیٹ ورک پر مشرقی ایشیا کو ایرانی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فراہم اور فروخت کرنے میں مدد کے الزام لگاتے ہوئے پابندیاں لگادیں،عالمی میڈیا کے مطابق پابندیوں سے امریکا میں ان ملکوں کی کمپنیوں کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے جبکہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا جائے گا،

رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے ایران پر دبا ڈالا جارہا ہے کیونکہ امریکا 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے،امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک نے خلیجی ممالک میں قائم کمپنیوں کو ایرانی کمپنیوں سے مشرقی ایشیا میں لاکھوں ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز کی فروخت پر پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنے تمام طریقوں کا استعمال جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں