کراچی (گلف آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جھمپیر کے قریب کوئلے کی کان میں حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ محنت کشوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کرائی جائیں گی۔آئندہ اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدام کیئے جائیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کوئلے کی کانوں میں بچوں سے مشقت لینے کی رپورٹس پر تشویش و برہمی کا اظہار کیا۔متعلقہ حکام بچوں سے مشقت کی روکتھام کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔