سیالکوٹ(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کی حفاظت کیلئے ہر پاکستانی فکر مند ہے، جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ پہلے جاسوس پلانٹ کروایا گیا اور اب ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو دھمکی آمیز نامعلوم کالز کی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر مقدمات اور گرفتاری کی دھمکیاں نہ ڈراسکی توایک شخص کوروکنے کیلئے اتنا نیچے گرگئے؟ خان جھکے گا نہیں لڑے گا!