بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے بارے میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے نامناسب بیان کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ متعلقہ امریکی سیاست دانوں نے ہمیشہ “چین کے خطرے” کو ہوا دی ہے اور چین کو بدنام کیا ہے ۔ درحقیقت، اپنی بالادستی اور مفادات کے تحفظ کے لیے، امریکہ نے بارہا اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی، مختلف ممالک میں جنگیں شروع کیں، اور غیر معقول طور پر دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دبایا، یہ ثابت کرتا ہے کہ امریکہ عالمی امن اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ہم اس امریکی اہلکار کو کہتے ہیں کہ وہ چین کی ترقی کو دیکھیں، جھوٹ اور افواہیں پھیلانا اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا بند کریں۔
برطانوی اہلکار کے بیان کے حوالے سے چاؤ لی جیان نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس سروسز خاص طور پر “جاسوسی کرنے” میں اچھی ہیں۔
برطانیہ نے خطرناک رپورٹیں شائع کیں جن کا مقصد “چین کے خطرے کے نظریہ” کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا اور تصادم کو ہوا دینا ہے۔ چین نے کئی بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چین کی ترقی کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا یا کسی کی جگہ لینا نہیں، بلکہ چینی عوام کو خوشحال اور خوبصورت زندگی دینا ہے۔