لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ نو ن نے جنسی ہراسانی اور بلیک میل ہو کر پی ٹی آئی کے کیسز بند کرنے کا الزام لگا کر سابق چیئرمین نیب اور سربراہ لاپتا افراد کمیشن جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
رانا مشہود کا کہنا تھا سابق چیئرمین نیب کے خلاف جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے معاملات کی مکمل انکوائری کی جائے گی، ایسا شخص کسی عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہے۔