لاہور(گلف آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر سے لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے ،ڈاکٹر عدنان نے تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کروا دیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ وہ اور فیملی ملک سے باہر گئے تھے واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، نامعلوم چور گھر سے 40لاکھ روپے مالیت کے سونے اور ہیرے کے قیمتی زیورات چوری کرکے لے گئے، پولیس جلد از جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قیمتی اشیا ء واگزار کروائے ۔ ڈاکٹر عدنان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ میری جان کو بھی خطرہ ہے ،پنجاب حکومت مجھے اور میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کرے۔