وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی بحالی کیلئے مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی کاوشوں کی تعریف

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی بحالی کیلئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی قیادت میں وزارت خزانہ اور خارجہ کی کاوشوں کی تعریف کی ہے ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی قیادت میں وزارت خزانہ اور خارجہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ یہ بہترین ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ الحمدللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں