لاہور( گلف آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں چیف سیکرٹریپنجاب، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زمین کی فروخت کا معاہدہ کسی بھی طرح غیر قانونی نہیں تھا۔اینٹی کرپشن نے غیر قانونی طور پر انکوائری شروع کی۔شیخ رشید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن میں 15جولائی کی طلبی کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔