بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کرکے شہید کرنے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کرکے شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کرکے شہید کرنا ایک بزدلانہ کارروائی اور کھلی دہشتگردی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بزدلانہ کارروائیوں سے پاک افواج کے جوانوں اور افسران کے عزم و حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا،

شہید کرنل لئیق بیگ مرزا قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم دہشتگردی کی ہر شکل کے خلاف متحد اور اس جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید افسر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں