سرمد کھوسٹ

میرے والد عرفان کھوسٹ میرے سب سے بڑے ناقد ہیں’ سرمد کھوسٹ

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکار، رائٹر و ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے کہا ہے کہ میرے والد عرفان کھوسٹ میرے سب سے بڑے ناقد ہیں اورانہوں نے ہی حقیقت میں مجھے سرمد کھوسٹ بنایا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے والد عرفان کھوسٹ کا سب سے بڑا کردار ہے ۔ وہ بہترین دوست اوربہترین باپ ہیں ،کبھی معصوم اور سیدھے سادھے بن جاتے ہیں اور کبھی انتہائی سخت ہو جاتے ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ میری بہتری کے لئے سب کچھ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اردو زبان پر عبور حاصل ہے لیکن پنجابی کمزور ہے جبکہ والد کی اردو اور پنجابی کا تلفظ انتہائی خوبصورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے ہر معاملے میں بڑا سپورٹ کیا ہے اور میں نے جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ اپنے والد کے نام کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں