ایران

امریکا اور اتحادیوں نے غلطی کی تو سخت جواب ملے گا، ایران

تہران(گلف آن لائن)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہیکہ امریکا اور اتحادیوں نے غلطی کی تو بڑا سخت جواب ملے گا ، ابراہیم رئیسی نے کہا ہے عظیم ایرانی قوم خطے کی سلامتی کے خلاف پیدا کیے گئے بحران برداشت نہیں کرے گی۔

اس لیے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو خبردار رہنا چاہیے کہ ان کی کسی بھی غلطی پر ایران کی طرف سے بہت سخت اور پچھتاوا پیدا کرنے والا جواب آئے گا۔واضح رہے امریکا اور اسرائیل نے جمعرات کے روز ایرانی جوہری ہتھیاروں کو کسی بھی صورت قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں