اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ صوبائی حکومت قیمتوں پر نظر رکھے، سستا آٹا اور چینی فراہم کرے، سڑکوں، ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کرے، آپ کے محلے کو صاف ستھرا رکھے، تو پی ایم ایل این کو ووٹ دیں۔
اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ صوبائی حکومت قیمتوں پر نظر رکھے، سستا آٹا اور چینی فراہم کرے، سڑکوں، ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کرے، آپ کے محلے کو صاف ستھرا رکھے، تو پی ایم ایل این کو ووٹ دیں اور اگر آپ کو بزدار حکومت کی 4سال کی کارکردگی پسند ہے تو پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔